جنگ اور بات چیت دونوں ایک ساتھ ممکن نہیں: ایرانی  وزیر خارجہ

پبلک نیوز: امریکی کی ایران  پر پابندیوں نے ایرانی عوام کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ٹویٹ میں کہا امریکی پبندیاں اقتصادی دہشتگردیی ہے، جنگ اور مذاکرات ایک ساتھ ممکن نہیں ہیں۔

 

جنگ ہوگی یا بات چیت دونوں ایک ساتھ ممکن نہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکا کو واضح پیغام دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی ایران پر پابندیاں اقتصادی دہشت گردی ہے جس نے ایرانی عوام کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے ،انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا مذاکرات چاہے شرائط کے ساتھ ہوں یا غیر مشروط ان کا جنگ کے ساتھ کوئی جوڑ نہیں بنتا۔

 

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے چین پر امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کہ چین اور امریکا کے درمیان موجودہ تجارتی جنگ، دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں