میشا شفیع اور گلوکار علی ظفر کی گیم آف تھرونز جنگ چھڑ گئی

لاہور (پبلک نیوز) میشا شفیع اور گلوکار علی ظفر کی عدالت کے بعد سوشل میڈیا پر بھی جنگ چھڑ گئی۔ میڈیا پر دونوں سٹارز کے الزامات اور جوابی وار کے بعد میشا شفیع نے میڈیا سے وقتی کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ تنقید سے بھاگنے والی نہیں، یہ چیزیں  مزید مضبوط کرتی ہیں۔

 

میشا شفیع اور علی ظفر کے درمیان سوشل میڈیا پر جنگ جاری ہے۔ علی ظفر نے کیس جیتنے کا دعویٰ کیا تو میشا شفیع بھی ہار ماننے والی نہیں۔ دونوں سٹار نے ٹی وی چینلز پروگرامز میں ایک دوسرے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

دونوں کی لڑائی میں ایک نیا موڑ آ گیا۔ میشا شفیع نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تنقید کی وجہ سے نہیں جا رہی بلکہ یہ چیزیں انہیں اور مضبوط بناتی ہیں۔ معروف سیزن گیم آف تھرونز کی وجہ سے بیان بازی چھوڑ رہی ہوں۔

 

دوسری جانب دونوں گلوکاروں کی لڑائی میں شوبز انڈسٹری کی رائے بھی بٹ گئی۔ اداکارہ میرا نے علی ظفر کو معصوم اور میشا شفیع کو شہرت کی بھوکی قرار دے دیا۔ متھیرا، ریشم، آئمہ بیگ اور احسن خان نے بھی علی ظفر کے حق میں آواز بلند کردی۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں