امریکا سے جنگ کا نتیجہ ایران کا خاتمہ ہو گا: امریکی صدر

پبلک نیوز: امریکی صدر کی ایران کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا سے جنگ کا نتیجہ ایران کا خاتمہ ہے، ایران دوبارہ امریکا کو دھمکانے کی کوشش نہ کرے۔

 

تفصیلات کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان تناؤ کی صورتحال میں مزید اضافہ ہو گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ میں ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایران لڑنا چاہتا ہے تو نتیجہ ایران کا خاتمہ ہوگا۔ایران دوبارہ کبھی امریکا کو دھمکی دینے کی کوشش نہ کرے۔

 

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا۔ ادھر امریکی ملٹری کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بغداد میں امریکی سفارتخانے کے کمپاؤنڈ کے باہر لو گریڈ راکٹ حملہ کیا گیا، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

 

دوسری جانب خلیج فارس میں امریکی افواج کی مشقوں نے صورتحال مزید کشیدہ کردی ہے۔ خلیج فارس میں تعینات امریکی ففتھ فلیٹ ایریا میں دو روزہ مشقوں میں فضا سے فضا میں حملوں کی تربیت کی گئی۔ مشقیں ابراہم لنکن ایئرکرافٹ کیریئر کے ساتھ امریکی میرین کور کے تعاون سے کی گئیں۔

حارث افضل  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں