پاکستان، بنگلہ دیش کے مابین وارم اپ میچ بے رحم موسم کی نذر

پبلک نیوز: پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین وارم اپ میچ انگلینڈ کے بے رحم موسم کی نذر ہوگیا۔ ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے مابین میچ بھی بارش کے باعث  مکمل نہ ہوسکا۔ انگلینڈ میں کرکٹ سے میچز کی منسوخی پہلا موقع نہیں۔

 

انگلش موسم کا مزاج خوبصورت دوشیزہ کے مزاج کی مانند پل میں توشہ پل میں ماشہ، کبھی دھوپ تو اگلے ہی پل موسلا دھاربارش، ماہرین ایسے موسم کو کرکٹ جیسے کھیل کے لیے انتہائی نامناسب خیال کرتے ہیں۔ وارم اپ میچز میں بارش کی بار بار مداخلت نے ورلڈ کپ کا مزہ کرکرا کردیا ہے۔

 

وارم اپ میچز کا تیسرا روز انگلینڈ کے میدانوں پر بارش کا راج رہا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

 

انگلینڈ میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ میں بارش کی اسی طرح مداخلت رہی تو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ اور میچ منسوخ ہونے سے کئی ٹیموں کو منصفانہ مواقع نہیں ملیں گے۔

حارث افضل  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں