سرفراز احمد، وسیم اکرم نے کراچی میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا

کراچی (پبلک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان سرفراز احمد اور لیجنڈری وسیم اکرم نے کراچی کو ہرا بھرا رکھنے  کے لیے پی آئی اے ٹاؤن شپ میں پودا لگا دیا۔ منتظمین نے پارک کو کرائس چرچ کے شہداء کے نام کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی سرسبزوشاداب پاکستان مہم میں قومی کرکٹرز نے شرکت کی۔ سرفراز احمد اور وسیم اکرم نے پی آئی اے ٹاؤن شپ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا۔ منتظمین نے پارک کوسانحہ کرائسٹ چرچ کے متاثرین کے نام کر دیا۔

سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ شجرکاری بہت ضروری ہے اگر ایسانہ ہوا تو آنے والی نسلوں کے لیے یہ معاملہ انتہائی سنگین ہو جائے گا۔ وزیراعظم کے منصوبے کی وجہ سے لوگوں میں کافی آگہی پیدا ہوئی ہے۔

 

 

شجرکاری مہم کی تقریب میں پی آئی اے کے صدر اور سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک بھی موجود تھے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں