سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم ایک بارپھر سرفراز کی حمایت میں بول پڑے

کراچی (اسامہ عتیق) سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم ایک بارپھر سرفراز کی حمایت میں بول پڑے۔ ان کا کہنا ہے کہ سرفراز کے سوا کوئی اور کپتان ہے تو بتادیں۔ سرفراز کو موقع ملنا چاہیے۔ شکست پر صدمہ کی ضرورت نہیں۔

 

شہر قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ اے ملتان میں کرکٹ اکیڈمی قائم کریں گے۔ اکیڈمی کا نام وسیم اکرم کرکٹنگ اکیڈمی ہوگا۔ اکیڈمی اسٹیٹ آف دی آرٹ بنائی جائے گی۔ اکیڈمی میں بہترین اور معیاری وکٹیں بنائیں گے۔ ہفتے میں دو دن خود تربیت دوں گا۔ اکیڈمی قومی کرکٹ کے فروغ میں کردار ادا کرے گی۔ بولرز اور بیٹسمینوں کو تربیت دیں گے۔ آف اسپنرز خاص طور پر تیار کریں گے۔

 

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی شکست پر صدمے کی ضرورت نہیں۔ کھلاڑیوں کا قصور نہیں، پچز ٹیسٹ کے لیے موزوں نہ تھیں۔ بیٹسمینز بھی وکٹ گنواتے رہے۔ اگر سرفراز کے سوا کوئی اور کپتان ہے تو بتادیں۔ سرفراز کو موقع ملنا چاہیے۔ میری رائے ہے کہ کوچ بدلنے سے کامیابی نہیں ملے گی۔ اب اچھے کھلاڑی سامنے نہیں آرہے۔ اوپنر فخر کو چھٹے نمبر پر کھلانا سمجھ سے بالا تر ہے۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ویرات بڑا معرکہ جیتنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ بھارت نے آسٹریلیا کو اسی کی سر زمین پر مات دے کر کارنامہ انجام دیا ہے۔ بھارت کی یہ کامیابی اس کے فرسٹ کلاس نظام کی مرہونِ منت ہے۔ پاکستانی بولرز کو محنت کرنا ہوگی۔  ملتان میں گالف اکیڈمی بھی بنے گی۔ ملتان کی گالف کورس دنیا کی بہترین گالف کورس میں سے ایک ہوگی۔ ملک بھر کے گالفرز کو بہترین سہولیات میسر ہوں گی۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں