سیوریج سسٹم کی ناقص صورتحال کے باعث دریائے گلگت کا پانی آلودہ ہونے لگا

گلگت(پبلک نیوز) گلگت میں سیوریج کا بہتر نظام نہ ہونے کے باعث دریائے گلگت کا پانی آلودہ ہورہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے دریا کے کنارے گاڑیاں دھونے پر انوائرمینٹل پروٹیکشن ایکٹ کے تحت دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔

 

صاف پانی محفوظ اور صحت مند زندگی کا ضامن ہے، لیکن گلگت شہر میں سیوریج سسٹم کی ناقص صورتحال کے باعث شہر کی نکاسی کا پانی دریائے گلگت میں شامل ہو کر پانی کو آلودہ کر رہا ہے، جبکہ نشیبی علاقوں کے مکینوں کا انحصار اسی دریا کے پانی پر ہے اور آلودہ پانی پینے سے خطرناک بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔

 

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے دریا کے کنارے گاڑیاں دھونے پر انوائرمینٹل پروٹیکشن ایکٹ کے تحت دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، لیکن دریا کے کنارے موجود سروس اسٹیشنز میں روزانہ سیکڑوں گاڑیاں دھوئی جاتی ہیں، جسکی وجہ سے آلودہ پانی دریائے گلگت میں شامل ہو رہا ہے۔

 

انسانی صحت کے ساتھ ساتھ آلودہ پانی آبی حیات کیلئے بھی کسی زہر سے کم نہیں ہے۔ شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قوانین کے نفاذ پر ہی اکتفا نہ کیا جائے بلکہ قانون پر عملدر آمد کو بھی یقینی بنایا جائے۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں