کراچی میں پینے کے پانی  کی شدید قلت، شہری مضر صحت پانی  پینے پر مجبور

کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد کے بعض علاقوں میں  پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کرنے لگا۔ شہری مضر صحت پانی  پینے پر مجبور ہیں۔

سمندر کنارے بسنے والا شہر بھی بوند بوند کو ترس گیا۔ کراچی کے علاقہ لیاقت آباد کے مکین تو برسوں سے پینے کے پانی کے لیے ترس گئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شکایات درج کرائیں یا احتجاج کریں کوئی سننے کو ہی تیار نہیں۔ بورنگ کرکے کام چلارہے ہیں مگر کب تک یہ پانی استعمال کریں گے۔

شہر میں پانی کی قلت کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزیر فیصل ووڈا نے وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کی اور اس معاملہ پر مل بیٹھ کر معاملہ حل کرنے پرغور کیا گیا۔ جبکہ کراچی واٹربورڈ نے پیر سے کار سروس اسٹیشن، سوئمنگ پولز اور فارم ہاوسز کے خلاف چھاپہ مار کاررائیوں کا بھی اعلان کیا ہے۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں