رونی کا آخری میچ، کیرئیر کا اختتام جیت کے ساتھ

پبلک نیوز: انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان وین رونی کا شاندار اندز میں کیرئیر کا اختتام، رونی نے امریکا کے خلاف دوستانہ میچ میں کپتانی کی بینڈ کے ساتھ شرکت کر کے اپنا کیرئیر یادگار بنایا۔ رونی نے انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ 53 گولزاسکور کیئے

انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان وین رونی نےانٹرنیشنل کیریئر کا اختتام جیت کے ساتھ کر دیا۔ امریکا کے خلاف دوستانہ میچ میں انگلینڈ نے 3-0 سے کامیابی حاصل کی۔ رونی نے اپنے الواداعی میچ میں 57 ویں منٹ میں کپتانی کی بینڈ پہنے انٹری دی تو گراؤنڈ میں تماشائیوں نےان کا بھرپور استقبال کیا۔

میچ میں جیسے لنگارڈ، ٹرینٹ الیگزینڈر اور کیلم ولسن نے گول اسکور کیئے۔ رونی نے کیئرئر میں انگلینڈ کی جانب سے 120 میچ کھیلے۔ رونی کو انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ 53 گولز اسکور کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

 Wayne Rooney waved goodbye to his international career last night

حارث افضل  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں