معیشت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کچھ بعض عناصر ملک میں معاشی بے یقینی کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاجر اور کاروباری طبقہ ملک میں معاشی استحکام لانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت معاشی صورت حال پر اجلاس ہوا، وزیراعظم عمران خان سے بزنس کمیونٹی اور تاجروں کے نمائندہ وفد کی ملاقات ہوئی۔ وفد میں ملک ببر کے چیمبر اور مختلف معاشی سیکٹر کے نمائندے شریک ہوئے۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ، مشیر تجارت رزاق داؤد اور ملک کے تمام چیمبرز کے نمائندگان نے شرکت کی۔

 

مشیر خزانہ اور مشیر تجارت نے ملکی مالیاتی معاملات پر وزیراعظم کو بریفنگ دی، اجلاس میں آئی ایم ایف سے مذاکرات سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملک بھر کے بڑے تاجروں کے وفد سے ملاقات میں معاون خصوصی نعیم الحق بھی شریک ہوئے۔

 

وزیر اعظم نے وفد کو آئی ایم ایف سے قرض کے معاہدے و مزاکرات سے متعلق کاروباری شخصیات کو آگاہ کیا۔ وفد نے معاشی استحکام اور معیشت کے عمل کے فروغ کے لیے تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت اور کاروباری کمیونٹی کی مشترکہ کوششوں سے ہی معاشی مشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ بعض عناصر ملک میں معاشی بے یقینی کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاجر اور کاروباری طبقہ ملک میں معاشی استحکام لانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ کاروباری طبقہ اور تاجروں سے ملاقات باقاعدگی جاری رکھی جائے۔

حارث افضل  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں