کراچی شہر میں صفائی کا نظام بہتر کر کے رہیں گے، وفاقی وزیر علی زیدی

 

کراچی (پبلک نیوز) وفاقی وزیر علی زیدی پورٹ اینڈ شپنگ نے کراچی صفائی مشن کے دوران کہا ہے کہ کامیاب ہوں یا ناکام، فرق نہیں پڑتا۔ شہر میں صفائی کا نظام بہتر کر کے رہیں گے۔ ایف ڈبلیو او کی طرف سے نالوں کی صفائی پر کل سے کام شروع ہوگا۔ پہلے فیز میں نالوں کی صفائی اور کچرا ٹھایا جائے گا۔

 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی کراچی کلین اپ مہم پر نکل پڑے۔ وہ سب سے پہلے کیماڑی پہنچے جہاں بند آر او پلانٹ دیکھ کر سندھ حکومت پر برس پڑے۔ اس دوران ان کا کہنا تھا کہ نالوں کی صفائی پر 175 کروڑ روپے خرچ ہونے کا تخمینہ ہے۔ چند کروڑ کی فنڈنگ دیگر اداروں سے بھی ہوئی ہے۔ صفائی مہم کے لیے ابھی تک صوبے سے پیسے مانگے ہیں نہ وفاق سے۔ کامیاب ہوں یا ناکام، فرق نہیں پڑتا۔

 

دوسری جانب کراچی کلین مہم کے سلسلے میں کیماڑی اسکول کے اطراف درجن سے زائد ڈمپرز کے ذریعے کچرا منتقل کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ نے بوٹ بیسن کا بھی دورہ کیا۔

 

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں