موسم نے کروٹ بدل لی، پنجاب بھر میں بوندا باندی اور تیز ہواؤں سے موسم خوشگوار

لاہور(پبلک نیوز) پنجاب بھر میں کہیں بوندا باندی تو کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش برس پڑی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے، جبکہ کے پی میں پشاور، مالا کنڈ سمیت دیگر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں بھی تیز ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 

پنجاب بھر میں کالے بادل چھا گئے، لاہور میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا، قصور، ساہیوال، میاں چنوں اور شورکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی، محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ 5 روز کے لیے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

 

محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پشاور، مالاکنڈ اور دیگرعلاقوں میں بادل برسیں گے، کوئٹہ، ژوب، سبی میں بھی بارش ہوگی، جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پیر اور منگل کومحکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ کراچی میں بھی تیز ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے، موسم تو خوشگوار ہو گیا، لیکن بارش کے باعث فیڈر ٹرپ کرنے سے لاہور کے کئی علاقوں میں بجلی بند ہے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں