پنجاب بھر میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری، موسم خوشگوار ہو گیا

لاہور(پبلک نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے شروع ہونے والی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا شہریوں کی بڑی تعداد موسم کا مزہ لینے کے لیے گھروں سے باہر نکل آئی۔

شہر میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔ شہریوں نے موسم کا مزہ دوبالہ کرنے کے لے پبلک پلیسز کا رخ کر لیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ موسم کو خوب انجوئے کرنے کے لیے گھروں سے باہر آئے ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش برس رہی ہے اور تیز ہواؤں نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے جبکہ آسمان پر بادلوں نے بھی ڈیرے جما رکھے ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں سرسر کرتی سردی، ہواؤں کے جھونکوں پر جھولتی ڈالیاں خوشگوار موسم کی نوید سنانے لگی۔ بے ہنگم اور اٹھکھلیاں کرتی لہریں بھی شہریوں کو خوب بہانے لگیں۔ سمندر کی موجوں سے لطف لیتے شہری جہاں سرد موسم میں ساحل کی ٹھنڈی ہواؤں سے محذوز ہوتے نظر آئے وہیں گرد آلود ہوائیں بھی مزہ کرکرا کرتی نظر آئیں۔ محکمہ موسمیات نے ساحل کنارے بسنے والوں کو نیا پیغام دے دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغرب سے چلنے والی ہوائیں سردی کی شدت میں مزید اضافہ کریں گی۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں