امریکا کی کئی ریاستوں میں برباری کا طوفان

پبلک نیوز: امریکا کی کئی ریاستوں میں برباری کے طوفان نے تباہی مچا دی، افریقی ممالک میں شدید بارشوں اور سیلاب نے 115 جانیں نگل لیں۔

 

'بومب سائیکلون' امریکی ریاست کولوراڈو سے ٹکرا گیا۔ برفباری اور تیز ہواؤں کے باعث سڑکوں پر حدِ نگاہ بہت کم رہ گئی جبکہ ٹریفک حادثات بھی پیش آئے، مغرب میں 9 انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی۔

 

مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، دو ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔ قریب دو لاکھ افراد کو پاور آؤٹ ریج کے باعث بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔

 

کولوراڈو، وائمنگ اور نیبراسکا میں طوفان کے پیشِ نظر متعدد سکول اور دفاتر بند کر دیئے گئے ہیں۔ طوفانی ہوائیں ریاست ٹیکساس کا بھی رُخ کر چکی ہیں۔ ٹیکساس میں بھی 70 ہزار افراد بجلی سے محروم ہیں۔ محکمہ موسمیات نے طوفان سے متاثرہ علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

 

افریقی ممالک ملاوی اور موزمبیک میں ایک ہفتے سے جاری شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 115 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ایک لاکھ 40 ہزار افراد اپنا گھر باڑ چھوڑ کر محفوظ جگہ پر پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔ 4 لاکھ 15 ہزار ایکڑ پر پھیلی فصلیں تباہ ہو گئیں۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں