گرد کا طوفان، لو کے تھپیڑے، سورج آگ برساتا رہا

لاہور (پبلک نیوز) ملک کے بیشتر مقامات پر آج بھی قیامت خیز گرمی، گرد کا طوفان اور لو کے تھپیڑے، کئی علاقوں میں گرمی کا راج اور سورج دن بھر آگ برساتا رہا، رات ڈھلتے ہی لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔

 

ملک بھر کے موسم میں شدت آنے سے گرمی اپنا رنگ دکھانے لگی۔ جنوبی پنجاب میں گرم لو کے تھپیڑے، گرد کا طوفان، اور قیامت خیز گرمی پڑ رہی ہے۔

 

کراچی میں بجلی نہ پانی، گرم شدید اور ہوا بھی بند ہے۔ جیکب آباد، لاڑکانہ، دادو سکھر، رحیم یار خاں، بہاولنگر میں شدت کی گرمی پڑی جہاں کا درجہ حرارت 48 سے 50 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

 

ایسے میں چرند پرند اورانسان اپنے ٹھکانوں میں دبکے رہے، گرمی سے نڈھال روزہ داروں نے نہروں کا رخ کر لیا اور ڈبکیاں لگا کر ٹھنڈک پہنچاتے رہے۔

 

اگر بات کی جائے شمالی علاقہ جات کی تو سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری رہی۔ گھن گھٹاﺅں سے دیو مالائی سلسلے سکردو، بلتستان اور کشمیر کا موسم دلکش ہو گیا۔

 

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے بھی شدید گرمی کی پیش گوئی کردی ہے۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں