سورج سوا نیزے پر اور کل پہلا روزہ

لاہور (پبلک نیوز) ماہ رمضان کی آمد اور سورج سوا نیزے پر، کل ملک بھر میں پہلا روزہ ہوگا۔ آئندہ 2 سے 3 روز میں گرمی کم ہونے کا کوئی امکان نہیں۔

 

رمضان المبارک کی آمد، کل ملک بھر میں پہلا روزہ ہوگا ماہرین موسمیات نے کل ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کردیا۔

 

ڈپٹی ڈائرکٹر میٹ ظہیر بابر کا کہنا ہے کہ آئندہ دو سے تین روز تک سندھ اور جنوبی پنجاب میں موسم شدید گرم رہے گا جبکہ ملک کے بیشتر علاقے خشک ہواوں کی لپیٹ میں رہیں گے۔

بارشوں کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ تین سے چار روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں جبکہ ویک اینڈ پر مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک میں داخل ہوگا۔

 

گرم موسم کے پیش نظر ماہرین موسمیات نے شہریوں کو رمضان میں غیر ضروری طور پر گھروں سے نا نکلنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں