محکمہ موسمیات نے کل سے ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہونے کی نوید سنا دی

لاہور (پبلک نیوز) رمضان اور گرمی، محکمہ موسمیات نے روزہ داروں کو خوشخبری سنا دی۔ کل سے بارشوں کا نیا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ آج کا سورج اپنا رنگ دکھائے گا۔

 

دوسرے روزے پر روزے داروں کو شدید گرمی کا ہی سامنا کرنا پڑے گا۔ محکمہ موسمیات نے آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اسلام آباد میں درجہ حرارت اڑتیس ڈگری تک جاسکتا ہے۔

 

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں جمعرات سے بارش کا شروع ہونے والا سلسلہ سوموار تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ بارش کے ساتھ آندھی کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

 

مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، کوئٹہ، راولپنڈی، سرگودھا، بہاولپور، ملتان ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان  ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا، پنجاب، قلات، مکران ڈویژن میں چند مقامات پر آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں