سعیدغنی کی یقین دہانی پر شادی ہال ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لےلی

کراچی(پبلک نیوز) یہ شادیاں ہو کر رہیں گی، کراچی میں دلہنوں کے ہاتھوں کی مہندی پھیکی نہیں پڑے گی۔ گھر بسانے کے لئے سعید غنی میدان میں آگئے۔ وزیر بلدیات سندھ نے کہا شہریوں کو مشکل میں نہیں ڈالنا نہیں چاہتے۔

 

دلہنوں کی مہندی پھیکی نہیں پڑے گی، شادی کی خوشیاں مانند نہیں پڑیں گی، کیونکہ شادی ہال اب بند نہیں ہوں گے۔ گھر بسوانے کیلئے سندھ کے وزیر برائے بلدیات سعید غنی میدان میں آگئے۔ سعید غنی کی یقین دہانی پر شادی ہال ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔

 

سعیدغنی نے کہا ہم شہریوں کو مشکلات میں نہیں ڈال سکتے۔ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ شادی ہال ایسوسی ایشن کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔ اس سے قبل جب شادی ہال ایسو سی ایشن نے ہڑتال کی کال دی تو فیملیز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔ دلہے حیران اور دلہنیں پریشان ہو گئی تھیں۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں