ویسٹ انڈیز نے پاکستان سے طویل ترین پارٹنر شپ کا ریکارڈ چھین لیا

پبلک نیوز: ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کے خلاف میچ میں کرکٹ کی دنیا کے بہت سے ریکارڈ اوپر نیچے کر کے رکھ دیئے ہیں۔ ایک روزہ کرکٹ میں طویل ترین پارٹنرشپ سمیت متعدد ریکارڈز پر قبضہ جما لیا۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز بلے بازوں نے چوکوں اور چھکوں کی برسات کرکے پاکستان سے طویل پارٹنرشپ کا ریکارڈ چھین لیا۔ ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کے خلاف 365 رنز کی اوپنگ پارٹنرشپ قائم کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

کالی آندھی کے اوپنرز جان کیمپ بیل اور شائی ہوپ کا بلا چلتا رہا اور آئرلینڈ کے باؤلرز بے بسی کی تصویر بن گئے۔ دونوں بلے بازوں نے سہ ملکی سیریز میں آئرلینڈ کے خلاف میچ میں سنچریاں بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا۔

یہ ون ڈے انٹرنیشنل تاریخ کا پہلا موقع ہے جب دونوں ویسٹ انڈین اوپنرز نے ایک ہی میچ میں سنچریاں بنائی۔ اس کے ساتھ ساتھ جان کیمپ بیل نے 179 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ویسٹ انڈیز کی طرف سے چوتھی جبکہ شائی ہوپ نے 170 رنز کی اننگز کھیل کر ملک کی طرف سے چھٹی بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز کرس گیل کو حاصل ہے جنھوں نے 215 رنز کی اننگز کھیل رکھی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے 381 رنز کے جواب میں آئرلینڈ کی ٹیم 35 ویں اوور کی چوتھی گیند پر 185 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں