دانتوں کو صاف رکھ کر کن بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے

 

ناروے: ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ منہ کی صحت اور دماغی امراض کے درمیان ایک تعلق پایا جاتا ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ روزانہ باقاعدگی سے دانتوں کو صاف کرنے سے الزائیمر اور مختلف دماغی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ناروے کی یونیورسٹی آف برجن کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ روزانہ دانتوں کو صاف رکھتے ہوئے نہ صرف دانتوں کو بچایا جا سکتا ہے بلکہ خود کو الزائیمر سمیت کئی امراض سے بھی محفوظ رکھا جا سکتا ہیں۔ مسوڑھوں کی سوزش (جنجی وائٹس) اور الزائیمر کے درمیان گہرا تعلق ہے۔ یونیورسٹی کے شعبہ کلینیکل علوم کے ماہر پائٹرمائڈل اور ان کے ساتھیوں نے خاص بیکٹیریا کے ڈی این اے پیش کئے۔ مسوڑھوں کی سوزش میں جو بیکٹیریا سرگرم ہوتے ہیں وہ منہ کے ذریعے دماغ تک جاتے ہیں اور یوں الزائیمر کی وجہ بنتے ہیں۔

 

تحقق کے مطابق یہ بیکٹیریا دماغ میں جا کر ایک ایسا پروٹین بناتے ہیں جو دماغی خلیات یعنی عصبیوں (نیورونز) کو تباہ کرتا ہے اور انسانی یادداشت کم ہوتی رہتی ہے اور آخرکار وہ الزائیمر کی جانب پہنچ جاتا ہے۔

 

پروفیسر مائڈل کا کہنا تھا کہ یہ بیکٹیریا الزائیمر کی براہِ راست وجہ نہیں بلکہ یہ الزائیمر کو بڑھاتا ہے۔ لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ دانتوں کو برش کرنے اور دھاگے سے فلاسنگ کی بدولت اس خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے۔ اگر آپ کے خاندان میں کوئی اس مرض میں مبتلا ہے اور آپ مسوڑھوں کی سوزش میں مبتلا ہیں تو اپنے ماہرِ دنداں سے رابطہ کر کے اس مرض کو ختم کرنے کی کوشش کریں۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں