قومی شناختی کارڈ بنوانے کے بعد کون سا اہم کام کرنا چاہیے

اسلام آباد (پبلک نیوز) اگر آپ کی عمر اٹھارہ سال ہے تو اپنا نیا قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے کے بعد الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جائیں اور اپنا ووٹ رجسٹر کرائیں تاکہ اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں نئی ووٹرز لیسٹں تیار کرنے کا عمل جاری ہے۔ ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد دس کروڑ ساٹھ لاکھ سے زیادہ ہے۔ ملک بھر کے تمام ضلعی الیکشن کمشنرز کے دفاتر میں ووٹوں کی رجسٹریشن زروشور سے جاری ہے۔

ووٹ کی منتقلی اور اندراج کے لیے فارم اکیس الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ اور دفاتر میں دستیاب ہیں ووٹرز اپنے شناختی کارڈ کی کاپی درخواست کے ساتھ منسلک کریں۔ الیکشن کمیشن اٹھارہ سال سے زیادہ عمر کے نوجوانوں کو ووٹر لسٹوں میں شامل کرے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹرز لسٹیں اب صرف شناختی کارڈ پر درج پتہ کے مطابق بنیں گی۔ ووٹ شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ پر رجسٹرڈ ہو سکے گا۔ مستقل یا عارضی پتہ کے علاوہ دیگر پتہ پر درج ووٹوں کو ازخود مستقل پتہ کے مطابق ووٹ رجسٹرڈ کیا جائیگا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سرکاری ملازمین مستقل عارضی کے علاوہ دیگر پتہ پر ووٹ درج کرا سکتے ہیں۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں