اسمارٹ فون صارفین ہوجائیں خبردار، فون اور وٹس ایپ کسی بھی وقت ہیک ہو سکتا ہے

 

پبلک نیوز: فون اور وٹس ایپ کسی بھی وقت ہیک ہو سکتا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب دے دیا ہے۔ وکی لیکس والٹ سیون نے اسمارٹ فونز، سوشل میڈیا ایپس میں خامیوں کی نشاندہی کر دی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کابینہ ڈویژن نے بتایا کہ وکی لیکس والٹ سیون نے اسمارٹ فونز اور سوشل میڈیا ایپس کی سیکورٹی میں خامیوں کی نشاندہی کی۔ اسمارٹ فون کے ساتھ ساتھ صارفین کا وٹس ایپ کسی بھی وقت ہیک کیا جا سکتا ہے۔

 

جواب میں کہا گیا کہ ڈارک ویب سے حاصل وائرس کے ذریعے صارفین کے اینڈرائڈ اور آئی فون کو ہیک کیا جا سکتا ہے۔ سائیبر آرمز کنٹریکٹرز سے بھی وائرس حاصل کیا جاتا ہے۔ صارفین آفیشل ایپ اسٹور سے ہی ایپس ڈائون لوڈ کریں۔

 

وفاقی حکومت نے بتایا کہ کچھ دوست ممالک کی طرح زیرو ٹرسٹ ہینڈ سیٹ ماڈلز کے استعمال سے ہیکرز سے بچا جا سکتا ہے۔ والٹ سیون کے مطابق دنیا کی کئی ایجنسیوں کے پاس فون ہیک کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

 

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں