فرانسیسی صدر معافی مانگیں تو آگ بجھانے کیلئے امداد قبول کریں گے، برازیلین صدر

 

پبلک نیوز: برازیلین صدر نے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر معافی مانگیں تو ایمازون کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے لیے جی 7 ممالک کی جانب سے پیش کردہ امداد قبول کر لیں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق جنوبی امریکی ملک برازیل اور یورپی ملک فرانس کے صدور کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی۔ برازیلین صدر کا کہنا تھا کہ جی 7 ممالک کی جانب سے آگ بجھانے کے لیے 2 کروڑ ڈالر کی امداد کی پیشکش ایک شرط پر قبول کریں گے جب فرانسیسی صدر ان سے معافی مانگیں۔

 

جیر بولسونارو نے الزام لگایا ہے کہ فرانس برازیل سے ایک کالونی کی طرح برتاؤ کر رہا ہے۔ فرانسیسی صدر نے جی سیون سمٹ میں ایمازون کی آتشزدگی پر گفتگو کے لیے برازیل کو شامل نہیں کیا جو کہ کالونیل مائنڈ سیٹ کی عکاسی کرتا ہے۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل فرانسیسی صدر نے برازیلین صد ر پر ایمازون کے جنگلات میں آتشزدگی سے سیاسی فوائد حاصل کرنے کا الزام لگایا تھا۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں