پاکستان میں پہلا روزہ کب ہو گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی سامنے آ گئی

پبلک نیوز: محکمہ موسمیات نے رمضان کے چاند کی پیش گوئی کر دی ہے۔ ماہ صیام کا چاند 6 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کا چاند 5 مئی 29 شعبان کو نظر نہیں آئے گا۔ چاند کی پیدائش 5 مئی کو 3 بجکر 45 منٹ پر ہو گی۔ ملک کے بیشتر حصوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

غروب آفتاب 7 بجکر 4 منٹ پر ہو گا۔ چاند غروب آفتاب کے بعد 7:33 منٹ تک آسمان پر ہو گا، چاند کی عمر 15 گھنٹے 43 منٹ ہو گی۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں