سپریم کورٹ کے ججز عیدالفطر کہاں منائیں گے؟

اسلام آباد (پبلک نیوز) ماہ صیام کے بعد عید الفطر کا تہوار مذہبی ادب و احترام سے منایا جاتا ہے۔ چھوٹی عید پر بڑی خوشیاں اپنے پیاروں کے ساتھ منانا ہر خاص و عام کی خواہش ہوتی ہے۔ سپریم کورٹ کے معزز جج صاحبان اس بار عید الفطر کہاں منائیں گے۔

چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ لاھور میں عید منائیں گے۔ جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس عظمت سعید شیخ، جسٹس اعجازالحسن بھی لاھور میں عید منائیں گے۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منظور ملک بھی لاھور میں عید الفطر منائیں گے۔

جسٹس سردار طارق مسعود اپنے آبائی شھر میں عید منائیں گے۔ جسٹس گلزاراحمد، جسٹس فیصل عرب اور جسٹس مقبول باقر کراچی میں عید منائیں گے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی اسلام آباد میں عید منائیں گے۔

جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس یحییٰ آفریدی خیبر پختونخوا میں عید منائیں گے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں