اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

پبلک نیوز: اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج بارش کا امکان، اگلے چند روز کے  دوران وسطی و جنوبی پنجاب، مشرقی بلوچستان اورسندھ میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشین گوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے علاوہ گوجرانوالہ ڈوژن اور کشمیر میں چند مقامات پر بھی بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ اگلے چند روز کے  دوران وسطی و جنوبی پنجاب، مشرقی بلوچستان اور سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں