آئندہ 11 سالوں میں دنیا کی سب سے بڑی معیشت کا ٹائٹل کس ملک کے نام جائے گا؟

پبلک نیوز: آئندہ 11 سالوں میں دنیا کی سب سے بڑی معیشت کا ٹائٹل کس ملک کے نام جائے گا؟ عالمی اقتصادی فورم کی رپورٹ نے بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی صارفین کی مارکیٹ کونسا ملک ہو گا؟ عالمی اقتصادی فورم کے مطابق 2030 تک امریکا دنیا کی سب سے بڑی معیشت نہیں رہے گا اور یہ اعزاز چین کو منتقل ہو جائے گا۔

بھارت اس فہرست میں دوسرے جبکہ امریکہ پہلی پوزیشن سے تیسرے نمبر پر آ جائے گا۔ اس وقت بھارت دنیا کی چھٹی سب سے بڑی معیشت ہے۔ فہرست میں انڈونیشیا کا چوتھا، ترکی کا پانچواں، برازیل چھٹے، مصر ساتویں اور روس آٹھویں نمبر پر ہے۔

احمد علی کیف  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں