این آر او لینے اور دینے والے دونوں پر لعنت ہو: شاہد خاقان عباسی

نارووال (پبلک نیوز) پاکستان کی سیاست میں لعن طعن کی باری بھی آ گئی۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ این آر او لینے اور دینے والے دونوں پر لعنت ہو۔ ملک کا سب سے بڑا ٹیکس چور اور عطیات چرانے والا عمران خان ہے۔ ان کا بھی احتساب ہو گا۔

اخلاقیات کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے۔ پاکستان کی سیاست میں طنز و تنقید کے بعد لعن طعن کی باری آ گئی۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے این آر او لینے اور دینے والے دونوں پر لعنت بھیج دی۔

پڑھنا نہ بھولیں: کرسی جاتی ہے تو جائے کسی کو این آراو نہیں دوں گا، وزیراعظم

نارووال میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم پر ٹیکس چوری کا الزام بھی لگا دیا اور کہا تمہارا بھی احتساب ہو گا۔ عمران خان نے عوام کے عطیات چرائے، ہم ثبوت دیں گے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کی یہ کارکردگی ہے۔ 8ماہ میں مہنگائی دگنی، ملک کی ترقی آدھی ہوچکی ہے، اب بھی وقت ہے، عمران خان سنبھل جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کی تنظیم نو، مریم نواز کو بھی عہدہ مل گیا

شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو یہ پیغام بھی دیا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ہفتہ دس دن میں واپس آجائیں گے۔ کوئی خدشہ ہے تو ذہن سے نکال دیں۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں