"21 ویں صدی میں اموات کی سب سے بڑی وجہ کینسر ہو سکتی ہے"

کینسر موذی مرض تو ہے ہی ساتھ خاموش موت بھی ہے۔ سرطان کے حوالے سے عالمی ادارے کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رواں برس ایک کروڑ افراد کینسر کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔

کینسر کی روک تھام کے لیے کام کرنے والے عالمی ادارے نے کینسر پر نئی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً ایک کروڑ افراد کینسر کی وجہ سے موت کا شکار ہو گئے۔ اموات کی شرح میں اضافہ کی وجہ آبادی کا بڑھنا اور بوڑھا ہونا، ترقی پذیر ممالک میں قوموں کا صحت مند نہ ہونا قرار دیا گیاہے

ورزش کرنا، تمباکو نوشی سے رکنے اور صحت مند غذائیں کھانے سے کینسر میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق 21 ویں صدی میں اموات کی سب سے بڑی وجہ کینسر ہو سکتی ہے۔

2018میں کینسر سے اموات میں ایشیا پہلے نمبر پر ہے۔ مردوں میں پھیپڑوں کا کینسر سب سے بڑا قاتل رہا اور اس سے 18 لاکھ اموات ہوئیں۔ خواتین کے لیے پھیپڑوں کے کینسر سے زیادہ خطرناک چھاتی کا کینسر رہا اور 15 فیصد خواتین اس سے موت کا شکار ہوئی۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں