کون بنے گا قومی کرکٹ ٹیم کا نیا چیف سلیکٹر؟

لاہور (پبلک نیوز) چیف سلیکٹر انضمام الحق کے عہدے چھوڑنے کے اعلان کے بعد پی سی بی کو نئے چیف سلیکٹر کی تلاش ہے۔ اہم پوزیشن کے لیے متعدد سابق کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے۔

 

کون بنے گا قومی ٹیم کا نیا چیف سلیکٹر؟ زرائع کے مطابق انضمام الحق کے استعفیٰ کے بعد پی سی بی نے نئے چیف سلیکٹر کی تلاش شروع کردی۔ چیف سلیکٹر کے لیے کئی سابق کھلاڑی فیورٹ ہے۔ سابق وکٹ کیپر کپتان معین خان چیف سلیکٹر کے لیے فیورٹ امیدوار ہے۔ سابق مڈل آرڈر بلے باز عامر سہیل بھی چیف سلیکٹر کے لیے آپشن میں موجود ہے۔

 

دونوں سابق کھلاڑی ماضی میں بطور چیف سلیکٹر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ سابق وکٹ کیپر راشد لطیف بھی چیف سلیکٹر کے لیے بہترین امیدوار ہے۔ سابق کرکٹر محسن حسن خان بھی چیف سلیکٹر کے لیے فیورٹ امیدوار ہے۔

 

زرائع کے مطابق پی سی بی آئندہ ماہ چیف سلیکٹر کا فیصلہ کرے گا۔ واضح ہے کہ انضمام الحق کے عہدے کی معیاد 30 جولائی تک ہے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں