مراد علی شاہ کی تبدیلی کی صورت میں نیا وزیراعلیٰ سندھ کون ہو گا؟

اسلام آباد (فرخ نواز) جے آئی ٹی(مشترکہ تحقیقاتی ٹیم) رپورٹ سندھ حکومت پر قہر بن کر ٹوٹی، ان ہاؤس تبدیلی کی باتیں ہونے لگیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو تبدیل کیے جانے کا امکان بڑھ گیا، نیا وزیراعلیٰ کون ہو گا؟ پیپلزپارٹی قیادت نے سوچ بچار شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ نے سندھ حکومت کو ہلا کر رکھ دیا۔ سندھ میں ان ہائوس تبدیلی کی ہوائیں چلنے کو تیار ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی پی پی قیادت کا سنجیدگی سے نیا وزیراعلیٰ لانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے پر پیپلز پارٹی کا متبال شخصیت کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا جانے لگا۔ سابقہ دور میں بھی پیپلزپارٹی اِن ہاؤس تبدیلی کر کے قائم علی شاہ کی جگہ مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ کے طور پر سامنے لائی تھی تا کہ پیپلزپارٹی کی گرتی ساکھ بچائی جا سکے۔

سابق صدر آصف زرداری اور چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری مراد علی شاہ ہی کی کابینہ سے تین ناموں پر غور کر رہے ہیں۔ آئندہ چند روز میں صورتحال واضح ہونے پر حتمی نام سامنے آ جائے گا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں