بسکٹ میں سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟

(پبلک نیوز) بسکٹ کا شمار ہلکی پھلکی غذاؤں میں ہوتا ہے۔ بسکٹ کو بچوں کے ساتھ بڑے بھی بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا استعمال مہمانوں کی تواضع کے لیے بھی کیا جاتا ہیں۔ لیکن کیا آپ نے بسکٹ کھاتے وقت غور کیا ہے کہ بسکٹ پر ننھے ننھے سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟

 

بسکٹوں کی تیاری کے وقت تندور میں ڈالنے سے قبل اس کے آٹے میں اوپری سطح پر ننھے ننھے سوراخ کیے جاتے ہیں۔ یہ سوراخ اس لیے کیے جاتے ہیں تاکہ اوون میں  جب بسکٹوں کے پکنے کا مرحلہ شروع ہو تو اندر بننے والی بھاپ ان سوراخوں کے ذریعہ باہر نکل جائے۔ اگر یہ بھاپ باہر نہ نکلے تو بسکٹوں کے ٹوٹنے اور ان پر بدنما نشانات پڑنے کا خطرہ ہوتا ہے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں