اسد عمر کو وزارت خزانہ سے کیوں ہٹایا گیا؟ وجوہات سامنے آ گئیں

اسلام آباد (ٹکا خان ثانی) عمران خان کی کابینہ سے اسد عمر رخصت ہو چکے ہیں۔ ان کے مستعفی ہونے پر ہزار قسم کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ تاہم اسد عمر کو وزارت خزانہ سے ہٹانے کی وجوہات سامنے آ گئیں۔

پارٹی قیادت، کابینہ سمیت کوئی بھی کارکردگی پر مطمئن نہیں تھا۔ وزیراعظم نے اسد عمر کو گزشتہ رات ہی فیصلہ سے آگاہ کر دیا تھا۔ وزیراعظم نے آج بھی اسد عمر کو دوسری وزارت کی پیشکش کی۔ اسد عمر نے توانائی کی وزارت لینے سے انکار کر دیا اور مستعفی ہو گئے۔

اسد عمر کئی ماہ قبل ہی وزرا کالونی چھوڑ گئے تھے۔ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 3وزرا اسد عمرپر برس پڑے۔ فیصل واوڈا، مراد سعید اور علی زیدی نے اسد عمر سے سخت سوالات کیے۔ اسد عمر کی پالیسیوں پر پارٹی کی مرکزی قیادت بھی ناخوش تھی۔

اسد عمر ایمنسٹی اسکیم پر کابینہ کو مطمئن نہیں کر سکے۔ اسد عمر ایف بی آر کے اہداف کے حصول میں بھی کامیاب نہ ہو سکے۔ اسد عمر ڈالر مہنگا ہونے پر اپوزیشن اور میڈیا کو بھی تسلی بخش جواب نہ دے کر سکے۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں