گورنر پنجاب کی اہلیہ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ضلعی انتظامیہ کی دوڑیں لگوا دیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (پبلک نیوز) پنجاب حکومت نے وفاق کی سادگی پالیسی کو چونا لگا دیا۔ مسز گورنر پنجاب کی ٹوبہ ٹیک سنگھ آمد پرضلعی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔ ایسا وی آئی پی پروٹوکول ملا جسے دیکھنے والے بس دیکھتے ہی رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی سادگی پالیسی پنجاب میں کوئی اثر نہ دکھا سکی۔ پنجاب حکومت کے عہدیدار وں کے تو کیا ہی کہنے۔ ان کی فیملی کے ارکان کو بھی بھاری پروٹوکول ملنے لگے۔

گورنر پنجاب چودھری سرور کی اہلیہ کو ٹوبہ ٹیک سنگھ  آمد پر وی آئی پی پروٹوکول ملا۔ مسز گورنر پنجاب تقریب میں شرکت کے لیے ٹوبہ پہنچیں توحکمرانوں سا استقبال کیا گیا۔

مسز گورنر پنجاب کی آمد سے پہلا شہر کی خوب صفائی کی گئی۔ سڑکوں پر چونا لگایا گیا۔ جس کے دھبے شاید سادگی مہم کو بھی جا لگے۔ اور تو اور مسز گورنر پنجاب کے شہر میں داخل ہوتے ہی ٹریفک پولیس بھی حرکت میں آئی۔ سڑکوں سے رکشے ہٹاتی رہی۔

وی آئی پی پروٹوکول  یہیں نہ رکا۔ گورنر پنجاب کی اہلیہ کی آمد پر ریسکیو، فائر بریگیڈ کا عملہ اور دیگر ادارے بھی متحرک نظر آئے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں