لاہور میں بیوی کے بال کاٹنے کا ایک اور افسوس ناک واقعہ

لاہور (دعا مرزا) صوبائی دارالحکومت میں بیوی پر تشدد اور سر کے بال کاٹنے کے واقعات میں شرمناک حد تک اضافہ، بیوی کے بال کاٹنے کا ایک اور افسوس ناک واقعہ سامنے آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق خاتون کی دہائیاں، پولیس کارروائی کے بجائے تھانے کی حدود کے تعین میں لگ گئی۔ لاہور پولیس خاتون کے تحفظ کے بجائے روایتی بے حسی کا مظاہرہ کرنے لگی۔

خاتون دکھڑا لیے تھانے پہنچی تو پولیس نے تھانے کی حدود کے تعین کا کہہ کر جان چھڑوا لی۔ بیوی پر تشدد اور سر کے بال کاٹنے کے واقعات میں شرمناک حد تک اضافہ ہو گیا۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں