دنیا بھر کے راز افشا کرنیوالی ویب سائٹ وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج گرفتار

پبلک نیوز: دنیا بھر کے راز افشا کرنیوالی ویب سائٹ وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج گرفتار کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی پولیس نے وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کو گرفتار کر لیا۔ جولیان اسانج 2010 سے لندن میں ایکواڈور کے سفارتخانے میں پناہ گزین تھے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق جولیان اسانج کو آئی این اے پیپرز آف شور اسکینڈل پر حراست میں لیا گیا ہے۔ چند روز قبل وکی لیکس کا ٹویٹ تھا کہ ایکواڈور اور برطانیہ کے درمیان اسانج کی گرفتاری کا معاہدہ ہوا۔

آئی این اے پیپرز ان دستاویزات کا پلندہ ہیں جورواں سال فروری میں منظر عام پر آئیں۔ دستاویزات میں ایکواڈور کے صدر لینن مورینو کرپشن میں ملوث پائے گئے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں