سری لنکن وزیراعظم نے پاکستان کے خلاف بھارتی الزامات مسترد کر دیئے

کولمبو (پبلک نیوز) سری لنکن وزیرِ اعظم نے ایسٹر کے موقع پر دہشت گردی سے متعلق پاکستان پر لگائے گئے بھارتی الزامات مسترد کر دیئے۔ انھوں نے کہا ہے کہ پاکستان بہترین دوست ہے۔ پاکستان نے پہلے بھی دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے بھرپور مدد کی ہے۔ ضرورت پڑی تو دوبارہ پاکستان کی مدد لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن وزیراعظم نے بھارتی میڈیا کو کرارا جواب دے دیا۔  پاکستان کے خلاف بھارتی میڈیا کے الزامات مسترد کر دیئے۔ سری لنکن وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے ہندوستان ٹائمز کی جانب سے ای میل کے ذریعہ کیے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان سری لنکا کا بہترین دوست ہے۔

دہشتگردوں کے خاتمے اور حملوں کی تحقیقات کے لیے ضرورت پڑی تو پاکستان سے مدد لے سکتے ہیں۔ پاکستان نے پہلے بھی دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے بھرپور مدد کی ہے۔ حملوں کے بعد پاکستان اور سری لنکا میں باہمی اعتماد اور تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں