پنجاب، خیبرپختونخوا میں سرکاری و نجی سکولوں کی چھٹیوں میں ایک ہفتہ کی توسیع

پبلک نیوز: سکول پڑھنے والے بچوں اور بچیوں کے لیے پنجاب حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی ہے، چھٹیوں میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی سکول یکم جنوری کے بجائے 7جنوری کو کھلیں گے۔ صوبائی وزیرتعلیم نے کہا کہ شدید سردی ہے۔ بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ کیا۔

صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس کا کہنا تھا کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن نے سردی اور دھند کی بنا پر موسمِ سرما کی تعطیلات کا دورانیہ بڑھا دیا۔ اب پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکول یکم جنوری کی بجائے 7جنوری کو کھلیں گے۔

 

 

انھوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ننھے طلباء و طالبات کو شدید موسی حالات کی بنا پر متوقع بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے۔ یہ اقدام ننھے طالبعلموں کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے کی غرض سے اٹھایا گیا ہے۔والدین اپنے ننھے بچوں کی صحت کی حفاظت پر بھرپور توجہ دیں۔

واضح رہے کہ پنجاب کے بعد حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے بھی چھٹیوں میں اضافہ کا اعلان کیا گیا۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں