دنیا کی باریک اور ہلکی ترین تسبیح تیار

 

پبلک نیوز: بیالیس سالہ خطاط امیر علی نے دنیا کی باریک اور ہلکی ترین تسبیح تیار کر لی۔ ایک رتی سے بھی چھے گنا ہلکی تسبیح خشخاش کے دانوں سے تیار کی گئی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں مدح پور کے رہائشی بیالیس سالہ خطاط امیر علی نے دنیا کی باریک اور ہلکی ترین تسبیح تیار کر لی۔ امیر علی کی وجہ شہرت بال جیسا باریک لکھنا اور چھوٹی سے چھوٹی تصاویر بھی فی الفور بنانا ہے۔

 

ماہر خطاط امیر علی نے اس بار دنیا کی باریک اور ہلکی ترین تسبیح بنا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ ایک رتی سے بھی چھ گنا ہلکی تسبیح کی تیاری میں ایک سو خشخاش کے دانے استعمال کئے گئے ہیں۔ جبکہ روایتی تسبیح کی طرح خوبصورت پھول بھی بنایا گیا ہے۔

 

 ماہر خطاط کا کہنا ہے کہ چاول کے دانے پر "اللہ" اور "محمد" لکھنے کے علاوہ چاول کے دانے پر 'خانہ کعبہ' اور 'گنبد خضری' کی تصاویر بھی بنا چکے ہیں۔ جبکہ چنے کے دانوں پر لکھی قرانی آیات بھی ان کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

 

ماہر خطاط امیر علی کی جانب سے حکومت پاکستان سے ان کے فن کو بروئے کار لا کر ملکی سطح پر خدمت کا موقع فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں