افغانستان: خاتون بمبار کی پاکستانی قونصل خانے میں گھسنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد (پبلک نیوز) افغانستان کے شہر مزار شریف میں خاتون بمبار کی پاکستانی قونصل خانے میں گھسنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ پولیس نے خاتون کو حراست میں لے لیا۔

 

پاکستانی سفارتخانے کے مطابق افغانستان کے شہر مزار شریف میں واقع پاکستانی قونصل خانے میں افغان خاتون نے دستی بم لے جانے کی کوشش کی۔ دستی بم خاتون کے بیگ میں تھا جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے تلاشی کے دوران برآمد کر کے خاتون کو گرفتار کرلیا۔

 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق واقعہ کے بعد پاکستانی قونصل خانہ فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی تک ویزا فراہمی کیلئے بند رہے گا۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارت خانے نے افغان حکومت سے قونصل خانے کی سیکیورٹی یقنی بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

 

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق افغان دفتر خارجہ کو واقعہ سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ افغان حکومت پاکستانی قونصلیٹ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرے اور واقعے کی تحقیقات کرکے نتائج سے آگاہ کرے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں