لاہور: ماں نے مبینہ طور پر کالا جادو کرتے ہوئے دو بچوں کو جلا دیا

 

لاہور (ناصر نقوی) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ قلعہ گجر سنگھ میں ماں نے مبینہ طور پر کالا جادو کرتے ہوئے دو بچوں کو جلا دیا۔ متاثرہ بچوں کو جھلسی ہوئی حالت میں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ انیتا بی بی نے 3سالہ مریم، 2سالہ جارج کو گلے میں رسی ڈال کر جلایا۔

 

تفصیلات کے مطابق تھانہ قلعہ گجر سنگھ کی حدود میں ماں نے مبینہ طور پر کالا جادو کرتے ہوئے دو بچوں کو جلا دیا۔ متاثرہ بچوں کو جھلسی ہوئی حالت میں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

والد کا کہنا ہے کہ انیتا بی بی نے 3سالہ مریم، 2سالہ جارج کو گلے میں رسی ڈال کر جلایا۔ سائمن سلیم کے مطابق ملزمہ انیتا اپنے بچوں کو 3روز قبل پھوپی کے گھر لے کر گئی۔ بچوں کو جلانے کی اطلاع پولیس کو دے دی ہے۔

 

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دونوں بچوں کا جسم مختلف حصوں سے جلا ہوا ہے۔ متاثرہ بچوں کے گلے پر رسیوں کے نشان موجود ہیں۔

 

پولیس کے مطابق خاتون کے خلاف اس کے شوہر نے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درخوست دے دی۔ خاتون کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں روانہ ہو گئی ہیں۔ خاتون انیتہ مسیح موم بتیاں لگا کر بچوں پر جادو ٹونہ کرتی ہیں۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں