پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم میں کل پہلا ون ڈے میچ کھیلا جائیگا

پبلک نیوز: ٹی 20 کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم میں ون ڈے کے لیے جوڑ پڑے گا، آئی سی سی ویمنز چمپئن شپ کے لیے دبئی میں میدان سج گیا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کے بعد اب ون ڈے سیریز کی باری ہے۔ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے سلسلے میں ون ڈے سیریز دبئی میں شیڈول ہے۔

دبئی میں ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پر دونوں ٹیموں کی کپتان جیت کے لیے پرعزم نظر آئیں۔ ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم پاکستان میں منعقدہ ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرچکی ہے اور اب ون ڈے سیریز پر نظر یں جمائے بیٹھی ہے۔

سیریز کا پہلا میچ جمعرات کو کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا ون ڈے ہفتے اور تیسرا پیر کے روز کھیلا جائے گا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں