دنیا بھر میں مساوی حقوق کا مطالبہ کرتی خواتین کا تیسرا سالانہ مارچ

پبلک نیوز: خواتین کے مساوی حقوق اور تشدد کے خاتمے کے لیے دنیا بھر کے مختلف ممالک میں خواتین کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔

 

دنیا بھر میں مساوی حقوق کا مطالبہ کرتی خواتین کا تیسرا سالانہ مارچ۔ امریکا کی ریاستوں، واشنگٹن، نیویارک، لاس اینجلس، ایریزونا، میساچیوسٹس، میری لینڈ، پینسلوینیا اور فلوریڈا کے کئی شہروں میں خواتین کی بڑی تعداد ریلیوں کا حصہ بنی۔

 

برطانیہ، جرمنی، یونان، کینیڈا اورمیکسیکو سمیت متعدد ممالک میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔ خواتین نے احتجاجی پلے کارڈز اٹھا کر مساوی حقوق اور خواتین پر تشدد روکنے کے نعرے لگائے۔

عالمی سطح پر خواتین مارچ کا آغاز 2017 میں امریکی صدر ٹرمپ کی حلف برداری کے خلاف شروع ہوا تھا۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں