ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 518 ملین ڈالرز کا پیکیج منظور کر لیا

لاہور(پبلک نیوز) ریونیو میں اضافہ سے متعلق وفاقی حکومت کے اقدامات، ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 518 ملین ڈالرز کا پیکیج بھی منظور کر لیا۔ ورلڈ بنک نے مکمل حمایت کی یقین دہانی کروا دی۔

 

ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے مالی پیکیج کی منظوری دے دی، ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 518 ملین ڈالرز کا پیکیج بھی منظور کر لیا۔ ورلڈ بینک کے پیکیج سے ٹیکس نیٹ بھی 1.2 ملین سے 3.5 ملین کرنے میں مدد ملے گی۔ ورلڈ بنک نے مکمل حمایت کی یقین دہانی کروا دی۔518 ملین ڈالرز کے پیکیج میں ریونیو میں اضافے، اخراجات میں کمی اور شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے دو منصوبے شامل ہیں۔ ایف بی آر کی آمدن میں اضافے کیلئے 400 ملین ڈالرز اور کے پی کے میں حکومتی آمدن کو بہتر بنانے کے 118 ملین ڈالرز شامل ہیں۔

 

ورلڈ بینک کے مطابق حکومت پاکستان نے ٹیکس اصلاحات میں قابل قدر پیش رفت کی۔ وفاقی حکومت کے اقدامات سے ملکی جی ڈی پی 9.5 سے 12.9 ہوا ہے۔ بنیادی انتظامی معاملات اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے پاکستان کو اپنا جی ڈی پی 15 فیصد تک کرنے کی ضرورت ہے۔ ورلڈ بینک کے پیکیج سے ٹیکس نیٹ بھی 1.2 ملین سے 3.5 ملین کرنے میں مدد ملے گی۔

ورلڈ بینک کے منصوبے سے کے پی کے میں 118 ملین ڈالرز کے ذریعے پبلک فنانشل مینجمنٹ سسٹم میں بہتری لائی جائے گی۔ ورلڈ بینک کی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن 518 ملین ڈالرز کے منصوبوں کو فنانس کرے گی۔ ورلڈ بینک ملک میں ہائیر ایجوکیشن کی بہتری اور وسطی اور جنوبی ایشیاء میں تجارت کے فروغ کیلئے پاکستان کو 465 ملین ڈالرز کے قرضے پہلے ہی دے چکا ہے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں