عالمی بینک کے سربراہ کا یکم فروری کو عہدہ چھوڑنے کا اعلان

پبلک نیوز: ورلڈ بینک کے سربراہ نے اپنی مدت سے تین سال پہلے عہدے سے سبکدوش ہونے کا اعلان کر دیا۔ جِم یونگ کِم یکم فروری کو عہدہ چھوڑیں گے۔

 

کسی نے استعفیٰ پر مجبور کیا یا کوئی اور ماجرا ہے؟ عالمی بینک کے سربراہ نے یکم فروری کو عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ جِم یونگ کِم پیشے کے لحاظ سے ایک ڈاکٹر ہیں۔ جِم کلائمٹ چینج کے تحت خاطر خواہ اقدامات اور سبز ٹیکنالوجی کے حامی ہیں۔ جس پر ٹرمپ انتظامیہ سے ان کے اختلافات تھے۔

 

59 سالہ جم کا نام سابق امریکی صدر براک اوباما نے تجویز کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے ماحول دوست توانائی کے ان گنت منصوبوں کو آگے بڑھایا تو ٹرمپ انتظامیہ نے ان منصوبوں کی راہ میں رکاوٹیں حائل کیں اور ورلڈ بینک کے سربراہ کی مخالفت کے باوجود کوئلے سے توانائی کے منصوبوں کو اہمیت دی۔

 

اب بھی جم کا متبادل صدر ٹرمپ کے ہاتھوں میں ہے کیونکہ عالمی بینک کی رائے شماری کے نظام میں امریکا کا ایک مضبوط بلکہ حتمی کردار ہے۔ عموماً بینک کا سربراہ امریکی ہی ہوتا ہے جس کے انتخاب میں امریکی انتظامیہ کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں