عالمی بینک رواں سال اربوں ڈالرز کے منصوبے پنجاب میں شروع کرے گا

لاہور(شاکر محمود اعوان) پنجاب حکومت رواں سال میں کھربوں روپے کی غیر ملکی امداد سے نئے اور جاری پراجیکٹس کا آغاز کرے گی، ورلڈ بنک پاکستان میں 1 ارب 38 کروڑ ڈالر، تعلیم، صحت، ٹورازم اور کپیسٹی بلڈنگ کے لیے جاری کرے گا۔

 

بین الاقوامی ادارے اور عالمی بینک رواں سال اربوں ڈالرز کے منصوبے پنجاب میں شروع کریں گے، پنجاب حکومت کی دستاویزات کے مطابق ورلڈ بنک گروپ نوکریوں، مقابلہ جات اور امتحانات کے لیے 10 کروڑ ڈالر، زراعت اور دیہاتی آبادیوں کی ترقی کے لیے 30 کروڑ ڈالرز جاری کرے گا، پنجاب کے ایجوکیشن سیکٹر پروگرام میں 30 کروڑ ڈالر جاری کیے جائیں گے، ہیلتھ سیکٹر ریفارم پروگرام، پنجاب اسکلز ڈیلویلپمنٹ پراجیکٹ، پنجاب ڈیزاسٹر اینڈ کلائمیٹ امپروومنٹ پراجیکٹ کے منصوبہ جات مکمل ہوں گے۔

 

پنجاب ٹورزم کلچرل ہیری ٹیچ اینڈ اکنامک گروتھ پراجیکٹ میں50 لاکھ ڈالرز کی فنڈنگ، پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگروم کے لیے 20 کروڑ ڈالر، پنجاب ریسورس موبلائزیشن پروگرام کے لیے 10 کروڑ ڈالر، پنجاب سٹیز پروگرام کے لیے 20 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم جاری ہو گی، ایشین ڈویلپمنٹ بنکر کے تعاون سے پنجاب کے شہروں کی بہتری کے لیے انویسٹمنٹ پرگرام چلایا جائے گا، جن مین جلال پور کنال ایریگیشن پراجیکٹ، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پروگرام، پنجاب فلڈ ایمرجینسی میں فنڈز استعمال ہوں گے۔ پنجاب کے شہر بہالپور میں کوریا کے تعاون سے چلڈرن اسپتال کا قیام عمل میں لایا جائے گا جبکہ آئی ایف اے ڈی کے تعاون سے جنوبی پنجاب میں غربت کے خاتمے کے لیے مختلف پراجیکٹس کا آغاز کیا جائے گا۔

عطاء سبحانی  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں