ورلڈکپ2019: شاہین کالی آندھی کے سامنے ٹک نہ سکے، پہلے میچ میں بدترین شکست

ناٹنگھم (پبلک نیوز) ویسٹ انڈیز نے ورلڈ کپ 2019 میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو 7وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ انداز میں آغاز کردیا۔

 

انگلنڈ کے شہر ناٹنگھم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن ویسٹ انڈیز کے خلاف بری طرح ناکام ہوگئی۔ پاکستان کی پوری ٹیم 22 اووز میں 105 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

 

قبل ازیں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے امام الحق اور فخرزمان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن امام صرف 2 رنز بنا کر چلتے بنے۔ فخرزمان بھی 22 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔

 

ان کے بعد آنے والے بلے باز حارث سہیل بیٹنگ تھے لیکن وہ بھی صرف 8 رنز تک محدود رہے۔ ان کے بعد بابراعظم بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 22 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ کپتان سرفراز احمد نے بھی انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 رنز پر وکٹ گنوادیں۔

 

پاکستان ٹیم کے سینئر بیٹسمین محمد حفیظ جن سے سب کو بہت امیدیں وابستہ تھیں وہ بھی 16 رنز بنا کر چلتے بنے۔ عماد وسیم 1، شاداب خان 0، حسن علی 1 اور وہاب ریاض 18 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

 

ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوشانے تھومس نے 4، کپتان جیسن ہولڈر نے 3 اور آندرے رسل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

 

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز ٹیم نے بہترین آغاز کیا۔ جارحانہ انداز سے کھیلنے والے بلے باز کرس گیل نے حسن علی کو دوسرے اوور میں 2 طویل چھکے مارے۔ ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ 36 رنز کے مجوعی سکور پر گری۔

دوسری وکٹ 46 کے سکور پر ہولڈر الیون کی گری۔ ان کے بعد کرنے والی وکٹ کرس گیل کی تھی۔ ان تمام کو محمد عامر نے آؤٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کا دیا ہدف 13.4  اوورز میں پورا کیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 6 اوورز میں 26 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کی۔

 

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں