ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان، عامر، وہاب اور آصف کی واپسی

لاہور (پبلک نیوز) کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے 15 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔ جنید خان، فہیم اشرف اور یاسر شاہ آؤٹ، محمد عامر، وہاب ریاض اور شاداب خان ٹیم میں شامل ہونے گے۔

 

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کارکردگی پر 3 تبدیلیاں کرنے جا رہے ہیں۔ محمد عامر جنید کی جگہ آصف علی اور وہاب ریاض ٹیم میں شامل ہوں گے۔ پریس کانفرنس سے قبل آغا اکبر اور آصف علی کی بیٹی کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا۔

 

فخر زمان، امام الحق، عابد علی، بابر اعظم، محمد حفیظ،  شعیب ملک، حارث سہیل، سرفراز احمد، عماد وسیم، فہیم اشرف، شاداب خان، جنید خان، حسن علی  شاہین آفریدی، محمد حسنین ابتدائی ٹیم میں شامل تھے۔

 

مجموعی طور پر انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے والی ٹیم میں سے 4 تبدیلیاں کی گئی ہے۔ 4 میچز میں 2800 سکور ہوا۔ پاکستان نے اپنی 15 رکنی ٹیم کو حتمی شکل دے دی۔ تجربہ کار عامر اور وہاب  کی ٹیم میں شمولیت  فاسٹ بالرز کی ون ڈے سیریز میں کارکردگی کے بعد کی گئی ہے۔

 

چیف سیلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ عامر اور وہاب کی شمولیت سے فاسٹ بالنگ کے شعبہ میں تجربہ آئے گا۔ عابد علی کو ٹیم میں شامل نہ کرنا ایک مشکل فیصلہ تھا مگر فخر زمان اور امام الحق فارم میں ہیں۔ آصف علی کو عابد علی پر ان کی پاور ہٹنگ کی وجہ سے فوقیت دی گئی ہے۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ شاداب مکمل فٹ ہے اس لیے اس کا کم بیک ہے۔ آصف کچھ دن امریکہ یا پاکستان چلا جائے۔ وارام اپ میچز میں آصف کو شامل کیا جائے گا۔  سرفراز احمد ورلڈ کپ ٹیم کی قیادت کریں گیں۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں فیلڈنگ بہتر ہوتی تو نتائج تبدیل ہو سکتے تھے۔ انگلینڈ جانے سے پہلے لگ رہا تھا کہ بال سیم اور سوئنگ ہو گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔

 

وہاب ریاض کے پاس ریورس سوئنگ اور پرانی بال کرنے کا تجربہ ہے۔  سرفراز احمد بابر اعظم، فخر زمان، حارث سہیل، محمد حفیظ، شعیب ملک ٹیم میں شامل ہے۔ امام الحق، شاداب خان، حسن علی، محمد حسنین بھی ٹیم میں شامل ہے۔ تبدیلیاں ٹیم کی بہتری کے لیے کی گئیں ہیں۔

 

انگلینڈ کا ابتدائی سیزن ہے پرانی پچز پر بیٹنگ مزید بہتر ہوگی۔ پینک بٹن نہیں ٹیم کی ضروریات کے مطابق اوپنر کو ہٹا نا مشکل فیصلہ ہے۔ حارث اور حفیظ نمبر 3 پر اچھا پرفارم کریں گے۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں وہاب ریاض کی پرفارمنس بہتر رہی۔ محمد حسنین ورلڈ کپ میں ہمارے لیے فائر پاور ثابت ہوسکتا ہے۔ محمد عامر کو ہم نے ٹیم کے ساتھ رکھا تھا۔ محمد عامر سب سے زیادہ تجربہ کار باؤلر ہیں۔ ہماری ٹیم نے انگلینڈ میں بہتر  پرفارم کیا۔ اپنی ٹیم پر مکمل اعتماد ہے کہ ٹیم بہتر پرفارم کرے گی۔

حارث افضل  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں