عالمی ادارہ صحت ملیریا کیخلاف پاکستانی کوششوں کا معترف

پبلک نیوز: پاکستان کی ملیریا کے خلاف کوششوں کو عالمی ادارہ صحت نے بھی سراہا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ملیریا کیسز میں ریکارڈ کمی آئی ہے۔

 

عالمی ادارہ صحت نے ورلڈ ملیریا رپورٹ 2018 جاری کر دی۔ 2018 میں پاکستان میں ملیریا کیسز میں ریکارڈ کمی آئی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ملیریا دنیا کے لیے بدستور خطرہ ہے، جس سے دنیا میں سالانہ 4 لاکھ 35 ہزار افراد مر رہے ہیں۔

 

2018 میں دنیا میں ملیریا کے 217 ملین کیسز سامنے آئے۔ پاکستان میں ملیریا سے 1480 اموات ہوئیں، جبکہ 3 لاکھ سے زائد افراد میں ملیریا کی تصدیق ہوئی۔ پاکستان میں ملیریا کیسز میں ریکارڈ کمی آئی۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے امید ظاہر کی کہ پاکستان جلد ملیریا سے مکمل پاک ہو گا۔

 

رپورٹ میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ پاکستان کی قومی مہم تقسیم مچھردانیاں کی تعریف بھی کی۔ رپورٹ میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ 2020 تک ملیریا سے اموات میں 40 فیصد کمی لانا ہو گی۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں