کیا آپ جانتے ہیں دنیا کا مہنگا ترین اور سستا ترین شہر کون سا ہے؟

پبلک نیوز: رہنے کے لیے کونسا شہر مہنگا کونسا سستا؟ دی اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے بتا دیا۔ مہنگے ترین شہر کا اعزاز تین شہروں سنگاپور، پیرس اور  ہانگ کانگ کو مشترکہ طور پر ملا، سستے شہروں میں وینزویلا کا شہر کراکس پہلے نمبر پر آ گیا۔

 

دی اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کے حالیہ سروے میں رہائش، قیمتوں، اخراجات اور دوسرے انتظامی امور کو مدنظر رکھتے ہوئے درجہ بندی کی گئی۔ جس میں دنیا کے مہنگے ترین شہر کا اعزاز سنگا پور، ہانگ کانگ اور پیرس نے مشترکہ طور پر حاصل کیا۔ یونٹ کی 30 سالہ تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ تین شہر ایک ساتھ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں۔

 

سیاحوں کا من پسند تفریح اور فطری مناظر سے بھرپور سوئس شہر زیورخ چوتھے، جبکہ جنیوا اور جاپانی شہر اوساکا میں بھی ٹائی ہوا ہے اور وہ پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

 

بات کی جائے سستے ترین شہروں کی تو سیاسی بحران، افراطِ زر اور غیر مستحکم کرنسی کے اتار چڑھاؤ کے باعث وینزویلا کا شہر کراکس پہلے جبکہ دمشق دوسرے نمبر پر ہے۔

 

واضح رہے کہ سستے ترین شہروں میں روشنیوں کے شہر کراچی کا چھٹا نمبر ہے۔

حارث افضل  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں